Latest National, International, Sports & Business News

مری میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

مری: پولیس نے مختلف ہوٹلوں میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں ملوث 14 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔  مری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر مال روڈ پر واقع 3 ہوٹلوں پر چھاپے مارے جہاں سے کراچی سے تعلق رکھنے والے 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلرز کراچی میں شروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن سے بچنے کے لئے مری میں روپوش تھے جبکہ ملزمان کو گرفتاری کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور بنیادی تفتیش کے بعد انہیں کراچی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور سے بھی لیاری گینگ وار کے مطلوب ملزم امین بلیدی کو ایک خاتون اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.