Latest National, International, Sports & Business News

غیرملکی کرنسی دبئی لے جانےکی کوشش کے الزام میں (ن) لیگ کے رہنما چوہدری مبشر گرفتار

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری مبشر کوغیرملکی کرنسی دبئی لے جانےکی کوشش کے الزام میں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔  گجرات سےسابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری مبشرحسین سیالکوٹ ایئرپورٹ سےدبئی روانہ ہورہےتھےکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نےدوران تلاشی ان کے پاس سے 70 ہزار یواے ای درہم برآمد کئے، اے ایس ایف نے چوہدری مبشر کو گرفتارکرکے کسٹم حکام کےحوالےکردیا۔ کسٹم حکام کےمطابق چوہدری مبشرکے خلاف غیرملکی کرنسی بیرون ملک لےجانےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.