سابق صدرزرداری کی الطاف حسین کوٹیلیفون پرسالگرہ کی مبارکباد

لندن :سابق صدرآصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کوٹیلیفون کیا اور ان کوسالگرہ کی مبارکباددی۔ الطاف حسین نےجواب میں سابق پاکستانی صدر کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔ سابق صدراورالطاف حسین کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ھوا، دونوں رہنماؤں نے ملک اورخطےکی صورتحال پراظہارتشویش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کےدوران اس بات پراتفاق کیا کہ ملک کی موجودہ نازک صورتحال میں یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

تبصرے بند ہیں.