کراچی: اورنگی میں آئل شاپ اور سروس اسٹیشن پر فائرنگ، چار دوست ہلاک

شہر کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے باوجود دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی جا سکی ۔۔ اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے آئل شاپ اور سروس اسٹیشن پر فائرنگ کردی جس سے چار دوست چل بسے۔۔ مقتول ندیم کو بیوی اور بچوں کے سامنے نشانہ بنایا گیا ۔۔ چاروں میتیں عباسی شہید اسپتال لائی گئیں تو لواحقین شدت غم سے نڈھال نظر آئے ۔۔ ندیم گھر کے باہر دکان پر گاڑی دھو رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے بیوی کے سامنے نشانہ بنایا ۔۔ ندیم کی بیٹیاں باپ کو تڑپتا دیکھ کر مدد کے لئے پکارتی رہیں۔۔ ندیم کے ساتھ پرویز ، جبار اور ریاض بھی گولیوں کا نشانہ بن کرجان سے گئے ۔۔ چاروں افراد کی میتیں عباسی شہید اسپتال لائی گئیں ۔۔ جہاں لواحقین ایک دوسرے کےگلے لگ کرروتے رہے ۔۔۔ مقتول جبار علاقے میں کیبل آپریٹر تھا۔۔ جبکہ ریاض عرف گڈو دکان پر دوستوں سے ملنے آیا تھا۔۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں بند کرادی گئیں

تبصرے بند ہیں.