Latest National, International, Sports & Business News

ملا برادر کو رہا کرنے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے، فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے حکومت کی جانب سے ملا برادر کو رہا کرنے کے فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان میںمصالحت کیلیے ایک مثبت اقدام ہے۔ ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ طالبان رہنمائوںکی رہائی سے افغان طالبان کی ان کوششوںکوتقویت ملے گی جن کاہدف بات چیت کوآگے بڑھاناہے۔انھوںنے کہاہے کہ ملابرادر طالبان کااہم رہنمارہاہے اورپاکستان کوافغان مصالحت کے لیے نہ صرف زیرالتوا دوہامذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں تیزکرنی چاہیے بلکہ افغانستان کی داخلی مصالحتی بات چیت میں بھی تعاون فراہم کرنی چاہیے۔ افغانستان میںمذاکرات کی کامیابی سے پاکستان میںامن اورسلامتی پربراہ راست اثرات مرتب ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.