وزارت داخلہ كا ملک بھر میں اضافی پاسپورٹ دفاتر كو مرحلہ وار ختم كرنے كا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ملک بھر میں اضافی پاسپورٹ دفاتر كو مرحلہ وار ختم كرنے كا فیصلہ كیا ہے۔ ذرائع كے مطابق پیپلز پارٹی کے دور میں مختلف شہروں میں غیر ضروری پاسپورٹ دفاتر قائم كردیئے گئے تھے، اب صورتحال یہ ہے كہ ان دفاتر میں روزانہ صرف 10 سے 15 پاسپورٹ كی درخواستیں موصول ہوتی ہیں جو نہ كافی ہیں، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ضلعی سطح پر ہی قائم آفس كو فعال کرنے اور سیاسی مداخلت پر قائم ہونے والے تمام دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حكومت نے جڑانوالہ میں کھولے جانے والے پاسپورٹ آفس كو بند كرنےكے احكامات جاری كردیئے ہیں، جب کہ سرگودھا كی تحصیل بھلوال میں قائم آفس كو بھی بند كیا جارہا ہے، اس طرح مرحلہ وار پورے ملک میں قائم کئے جانے والے نئے دفاتر کو بند کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.