زرداری کا عہدے کی معیاد پوری کرنا تاریخی ہے، امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکی میڈیانے کہا ہے کہ پاکستان میں آصف زرداری کے لیے عہدے کی پوری میعاد تک اقتدار پربرقرار رہنا تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے کہاکہ اس ملک میں کسی سربراہ مملکت کے لیے پوری میعاد کے لیے اقتدار برقرار رکھنا تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔اخبارکے مطابق سابق صدرکے اقتدارکوایک کے بعد دوسرے خطرے کا سامنا رہا تاہم انھوں نے خود کو بچا لیا۔فوجی جنرل غیر ملکی سفارتکاروںسے رازداری میں فوجی انقلاب کے امکان کی باتیں کرتے رہے،طالبان نے انھیںجان سے مار دینے کا عہد کیا اور میڈیا کے بیشتر حصے اورعام لوگ انکا مذاق اڑانے میںپیش پیش رہے، زرداری پیچھے ایک تباہ حال معیشت چھوڑکر جارہے ہیں جبکہ انکی پیپلز پارٹی انتخابات میں شکست کے بعداب افراتفری کا شکار ہے،انھوںنے سیاست کالہجہ بدل دیا اورکھلم کھلامحاذ آرائی کے بدلے زیادہ دریا دلی کا برتاؤ اپنایا، انھوں نے ایسے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کیے کہ انکے حریف ان سے مات کھا گئے۔

تبصرے بند ہیں.