بانی پاکستان کی65ویں برسی،گورنر،وزیراعلیٰ کی مزارقائدپرحاضری

ملک بھر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پینسٹھ ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بانی پاکستان کی برسی کے موقع پر گورنر اور وزیرا علیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ جس کے بعد مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ مسلح افواج اور رینجرز کے نمائندوں نے بھی کی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ رینجرز کی جانب سے بریگیڈیئر باسط شجاع نے پھول چڑھائے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے بانی پاکستان کی برسی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.