Latest National, International, Sports & Business News

ندیم ہاشمی کی گرفتاری پر قائد الطاف حسین کی شدید مذمت

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ندیم ہاشمی کی گرفتاری پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عوام کو صبر و تحمل کا درس دیا ہے اور آج بھی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام نے رابطے پر بتایا کہ ندیم ہاشمی کی گرفتاری کا حکم اوپر سے آیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ حکومت سندھ جواب دے کہ یہ فیصلہ کس قانون کے تحت کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.