کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایم کیو ایم کے سابق یوسی ناظم سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی: شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایم کیو ایم کے سابق یوسی ناظم سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کے علاقے سیکٹر ایل میں ملزمان نے ہوٹل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 45 سالہ محمد رشید جاں بحق ہوگئے، مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یوسی نائب ناظم تھے، نیو کراچی نمبر 5 میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 50 سالہ محمد ناصر کو قتل کردیا، جبکہ لیاری اور ملیر ہالٹ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب گرومندر کے قریب ایک ہوٹل کے عقب سے نامعلوم شخص کی خون میں لت پت لاش ملی جسے ملزمان نے اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تبصرے بند ہیں.