چین میں اسکول کے باہر دھماکے میں 2 افراد ہلاک، 44 زخمی

بیجنگ: چین کے شہر گوئلن میں اسکول کے باہر ہونے والے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں۔ چین کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے جنوب میں واقع شہر گوئلن میں اسکول کے باہر دھماکا اس وقت ہوا جب ایک موٹر سائیکل سوار اسکول کے سامنے سے گزرا، پہلے موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی اور پھر موٹرسائیکل ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ واضح نہیں ہو سکا،دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ 44 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.