افغانستان کے مشرقی صوبے میں نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان صوبہ کنڑ کے پولیس سربراہ عبدالحبیب سید خیلی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ کی شام نیٹو طیاروں نے فضائی حملے میں ایک ٹرک کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں کچھ افراد سوار تھے۔ پولیس سربراہ کے مطابق بعض ذرائع اسے ڈرون حملہ قرار دے رہے ہیں، تاہم نیٹو کی ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ یہ ایک درست نشانہ پر فضائی حملہ تھا جس میں دشمن فورسز کے دس افراد ہلاک ہوئے۔ نیٹو ترجمان نے افغان حکام کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ملیں
تبصرے بند ہیں.