بلوچستان: جنرل کیانی کا سوئی میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب

کوئٹہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے پاک فوج کا ایک سپاہی بھی بلوچستان میں کسی مقام پر آپریشن میں شریک نہیں۔۔ مضبوط بلوچستان پاکستان کے امن و سلامتی کا ضامن ہے۔ ملٹری کالج سوئی میں یوم دفاع کی تقریب سے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔۔ صوبے کی پولیس کو جدید تربیت فراہم کررہے ہیں۔۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ بلوچستان انتہائی اہم صوبہ ہے۔۔ مضبوط بلوچستان مضبوط پاکستان کا ضامن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ چاہتے ہیں بلوچستان کی کانوں میں بچے صرف مزدور نہ بنیں۔۔ بلکہ وہ پڑھ لکھ کر اعلیٰ عہدوں پر فائز بھی ہوں۔۔ جنرل کیانی نے کہا کہ وعدے کے مطابق بلوچستان میں کوئی نئی چھاؤنی نہیں بنارہے ہیں۔ تقریب میں آرمی چیف نے ملٹری کالج سوئی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

تبصرے بند ہیں.