بنگلا دیش میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 17 روز بعد خاتون کو زندہ نکال لیا گیا
ڈھاکا: بنگلا دیش میں 24اپریل کو گرنے والی عمارت کے ملبے سے 17 روز بعد ایک خاتون کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ واقعے میں اب تک 1000سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عمارت کا مبلہ ہٹانے والی فوج کی امدادی ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ ملبے سے زندہ نکالے جانے والی ریشما بیگم ایک پائپ کے ذریعے ملبے کو کھسکا رہی تھیں تاکہ امدادی کارکن آواز سن کر ان کی جانب متوجہ ہوں سکیں اورجب امدادی کارکنوں نے یہ آواز سنی تو وہ اس کی جانب بھاگے اورانہوں نے سنا کہ ایک خاتون نقاہت بھری آواز میں کہہ رہی تھی کہ ’’سر میری مدد کریں‘‘ ۔ زندہ بچ جانے والی خاتون ریشما بیگم نے بتایا کہ انہوں نے اب تک اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھی جو مر چکے تھے کے بسکٹس کھا کر اور بارش کا پانی پی کر گزارا کیا۔ ریشما کو جب ملبے سے باہر نکالا گیا تو وہاں موجود افراد اور امدادی کارکنوں کے خوشی سے آنسو نکل آئے۔
تبصرے بند ہیں.