بنوں میں گرلز اسکول کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

بنوں: محلہ زرگراں میں اسکول کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ بنوں کے علاقے محلہ زرگراں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نمبر ایک میں چھٹی ہوتے ہی دھماکا ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 11 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخموں کو اسپتال منتقل کردیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بارودی مواد اسکول کے سامنے نالے میں نصب کیا گیا تھا، جبکہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.