پولیس مقابلہ، قتل، اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 ڈاکو ہلاک

مبینہ پولیس مقابلے کے بعد قتل اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ شاہ والی میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ڈاکوﺅں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او رانا عبد الجبار کے مطابق دونوں ڈاکوؤں جاوید لاشاری اور غازی چانڈیہ کے سر کی قیمت پانچ پانچ لاکھ روپے تھے۔ دونوں ڈاکو دو پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کے قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔

تبصرے بند ہیں.