Latest National, International, Sports & Business News

خیرپور میں بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 30 زخمی

خیرپور: فیض گنج کے مقام پر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پشاورسے کراچی جانے والی بس خیرپور میں فیض گنج کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ڈرائیورسلطان احمد اوردیرکا رہائشی مسافر محمد حسن موقع پرہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ 5 خواتین اور4 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.