بھارت میں مسافر بس دريا ميں گرنے سے 33 افراد ہلاک، 14 زخمی
نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت شملہ میں مسافر بس دريا ميں گرنے سے 33 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثہ ھما چل پردیش کے دارالحکومت شملہ سے 250کلو میٹردور تفریحی مقام کولو میں پیش آیا،پوليس كے مقامی سربراہ آر ايس نيگی نے میڈیا كو بتايا كہ اب تک دريا سے 33 مسافروں كی لاشيں نكال لی گئی ہيں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے، زخمی ہونے والے 14 افراد كو قريبی اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی فوری طورپر وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکتا لیکن خیال ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
تبصرے بند ہیں.