Latest National, International, Sports & Business News

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت تاحال تشویشناک

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت اب بھی نازک ہے اور اہل خانہ نے لوگوں سے ان کیلیے دعاکی اپیل کی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدارتی ترجمان نیک معراج نے صحافیوں کو بتایاکہ نیلسن منڈیلا کی حالت تاحال تشویشناک ہے تاہم چند روز پہلے کی نسبت ان کی حالت کافی حد تک بہترہوئی ہے لیکن ابھی انھیں خطرے سے باہر نہیں کہا جاسکتا۔

تبصرے بند ہیں.