Latest National, International, Sports & Business News

فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستانی بارڈر ایکشن ٹیم ملوث ہے، نیا بھارتی الزام

نئی دہلی: بھارتی تحقیقاتی اداروں نے لائن آف کنٹرول پر 5 فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ انتہائی منظم منصوبہ اور فوجی اسٹائل کارروائی تھی جس میں مبینہ طور پر پاکستان بارڈر ایکشن ٹیم ملوث ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 اگست کو پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیو ں کو قریب سے گولیاں ماری گئی ہیں۔فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت کے بعد آرام کر رہے تھے۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں مبینہ طور پر پاکستان بارڈر ایکشن ٹیم ملوث ہے۔ یہ کارروائی اس قدر اچانک کی گئی کہ بھارتی فوجیوں کو جواباً ایک فائر کرنے کا بھی موقع نہ مل سکا۔

تبصرے بند ہیں.