چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان پر آرمی چیف سے اظہار عدم اطمینان
اسلام آ باد: چیف الیکشن کمشنرنے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملک بھرکے حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پرفوج تعینات کرنےکا مطالبہ کردیا۔ چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو حساس پولنگ اسٹیشنوں کی سیکورٹی کے حوالے سے خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کی موجودہ سیکیورٹی پلان ناکافی ہے لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کے اہلکارموجود ہوں۔ خط کے مطابق الیکشن کمیشن اور پاک فوج کو مل کرانتخابات صاف، شفاف اورغیرجانبدارانہ بنانا ہوں گے، حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی تویقین ہے کہ دھاندلی اورتشدد کے خلاف موثر کارروائی عمل میں آئے گی، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھرمیں12 ہزار 716 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.