Latest National, International, Sports & Business News

چمن میں ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 18 زخمی

چمن: ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 18 زخمی ہوگئے۔ دھماکا خیز مواد ٹکٹ گھر کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 18 زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر جگہ کو خالی کرالیا جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.