Latest National, International, Sports & Business News

شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس (نشان حیدر) کا 42واں یوم شہادت کل منایا گیا

اسلام آباد: نشان حیدرحاصل کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشدمنہاس شہید کا 42واںیوم شہادت 20 اگست منگل کو منایاگیا۔ راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنیوالے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔ 20 اگست 1971کو ان کی تربیتی پروازتھی۔ ان کاانسٹرکٹرمطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میںداخل ہوااور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑدیا۔ راشدمنہاس نے وطن پرجان قربان کرتے ہوئے جہازکا رخ زمین کی جانب موڑدیا۔ جہاز تباہ ہونے سے راشدمنہاس نے شہادت کارتبہ حاصل کیا۔ انھیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزازنشان حیدرسے نوازا گیا۔

تبصرے بند ہیں.