Latest National, International, Sports & Business News

انتخابی مہم کا وقت ختم،41 حلقوں میں الیکشن کیلئے میدان کل سجے گا

ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن نے این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی الیکشن ملتوی کر دیئے،اب قومی اسمبلی کی پندرہ اور صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر الیکشن کل ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسڑکٹ ریٹرننگ افسروں کی طرف سے دہشت گردی کے خدشے کی رپورٹ پر این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے۔مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کوخط میں اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں الیکشن ملتوی ہونے کے بعد اب قومی اسمبلی کی پندرہ اور صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔دوسری طرف الیکشن کمیشن نے این اے 262 قلعہ عبداللہ کے تمام پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دے دیا ہے اور صوبائی حکومت سے فوج اور رینجرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔مظفرگڑھ میں این اے 177 میں تمام 306پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد کے حلقہ این اے اڑتالیس کے تین پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس اور 37کو حساس قرار دے دیا گیا۔ 260پولنگ سٹیشنز پر 2ہزار 2سو 34پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔لاہور کے ساٹھ پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے گی جبکہ پاک فوج کوئیک ریساپنس فورس کے طور پر بھی کام کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.