Latest National, International, Sports & Business News

گوجرانوالہ: پو لیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک،2 فرار

گوجرانوالہ گوجرانوالہ میں مو ٹر سا ئیکل چھین کر فرار ہونیوالے تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ انکے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ ایمن آباد کے علا قہ تاج چوک سے 5 ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے تعاقب کر کے ڈاکوؤں کو سینسرہ روڈ پر گھیرے میں لے لیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی فائرنگ میں تین ڈاکو ثاقب،اسد اور عبدالحفیظ مارے گئے جبکہ ان کے دو سا تھی فرار ہو گئے۔مرنے والے ڈاکو پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران ایس ایچ او کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھے۔

تبصرے بند ہیں.