Latest National, International, Sports & Business News

مصری عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو کرپشن الزامات سے بری کر دیا

قاہرہ: مصری عدالت نے سابق مصری صدر حسنی مبارک کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا ہے۔ پیر کوسابق صدر کے وکلا نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں میں حسنی مبارک کی رہائی کا امکان ہے۔سابق مصری صدر کے وکیل فریدالدیب نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے کرپشن کے الزامات میں حسنی مبارک کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ سابق صدر کی رہائی میں صرف ایک رکاوٹ باقی رہ گئی ہے۔ آئندہ ہفتے کرپشن کے ایک اور الزام سے حسنی مبارک کو بری کر دیا گیا تو یہ رکاوٹ بھی دور ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ حسنی مبارک کے خلاف 2011 میں مظاہرین کے قتل عام کے الزام کی سماعت جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.