Latest National, International, Sports & Business News

دریائے ستلج،چناب،نالہ ڈیک میں سیلاب،درجنوں دیہات زیر ،لوگوں کی نقل مکانی

دریائے ستلج،چناب،نارووال میں نالہ ڈیک،بسنتر میں طغیانی اور سیلاب سے 130سے زائد دیہات زیر آب آ گئے،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ نارووال میں نالہ ڈیک ،بسنتر میں طغیانی سے ایک سو تیس دیہات زیر آب آ گئے،اٹھائیس ہیلتھ سینٹر،ایک سو چار سرکاری سکولوں میں پانی داخل ہو گیا۔راجن پور میں دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر طغیانی کے باعث فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی۔دریائے ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب ، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔حویلی لکھا میں دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر سیلاب کی آمد کے باعث درجنوں دیہات زیر آب،کئی مکان گر گئے،ہزاروں ایکٹر رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں،چک سوجیکی میں سکول کی عمارت میں پانی داخل ہو چکا ہے،متاثرہ خاندان نقل مکانی کر کے پاکپتن نہر کے کنارے روڈ پر آباد ہو رہے ہیں۔دریائے سلتج میں سیلاب کے باعث محکمہ اریگیشن نے فورڈ واہ کینال، صادقیہ کینال اور پاکپتن کینال کو بند کر دیا ہے۔ لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فلڈ ریلیف کیمپ اور میڈیکل کیمپ اور ریسکیو کا مطالبہ کیا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں دریائے سندھ میں طغیانی سے دریا کنارے کچے کے علاقے میں کئی بستیاںزیرآب آ گئیں۔حافظ آباد میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پانی 40سے زائد دیہاتوں میں داخل ہو گیا ہے جبکہ سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئی۔

تبصرے بند ہیں.