Latest National, International, Sports & Business News

سیلاب کا خدشہ، وزیراعظم کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

وزیراعظم نواز شریف نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر فوج کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد: دریائے چناب میں بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے کا پانی چھوڑے جانے کے بعد وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ سیلاب کی صوتحال پر کڑی نظر رکھیں۔ عوام کو تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھا جائے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ وزیراعظم نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر فوج کو بھی تیار کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لئے مکمل طور پر تیار ہوگی۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور ڈسٹرکٹ حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ صوبائی اور ضلعی حکام کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہرممکن مدد دی جائے۔

تبصرے بند ہیں.