Latest National, International, Sports & Business News

ججزنظر بندی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی

اسلام آ باد: جج کوثرعباس زیدی کے بیمار ہونے کی وجہ سے ججزنظربندی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے بیمار ہونے کی وجہ سے ججزنظربندی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی، واضح رہے کہ عدالت نے پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل قراردے کران کے جیل ٹرائل کا حکم دے رکھا ہے جس کے بعد سے سابق صدر وہیں قید ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.