Latest National, International, Sports & Business News

عمران فرحت نے گھریلو مصروفیات کی وجہ سے دورہ زمبابوے سے معذرت کرلی

کراچی: پاکستانی اوپنر بلے باز عمران فرحت نے گھریلو مصروفیات کی وجہ سے دورہ زمبابوے سے معذرت کر لی ہے ۔ قومی ٹیم کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ عمران فرحت نے پی سی بی کی سلیکشں کمیٹی کو بتایا ہے کہ بعض گھریلو مصروفیات کی وجہ سے وہ ٹیم کے ساتھ زمبابوے نہیں جا سکیں گے جس کے بعد شان مسعود کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے عمران فرحت کو دورہ زمبابوے کے لیے منتخب کی گئی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، عمران فرحت کی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی اور دوبارہ ٹیم میں شمولیت پر شائقین کرکٹ نے شدید غصے کا اظہارکرتے ہوئے سلیکشں کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

تبصرے بند ہیں.