آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کاشتکار حضرات کیلئے اطلاع ہے کہ گندم اور کپاس کی کاشت کے بیشتر علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں سورج آج بھی زور دکھائےگا. بہاولپور، لاڑکانہ اور سکھر میں شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 45ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ دیر ،استور،،بالاکوٹ03،بھکر،مالم جبہ،سکردو اور چلاس میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں47 جبکہ شہید بینظیر آباد ،روہڑی میں45،لاڑکانہ،نور پور تھل،چھور اور سکھر میں44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی مقدار262فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد36،مری23،لاہور41،مظفرآباد34،کراچی35،گلگت24،پشاور34،فیصل آباد41،کوئٹہ29،ملتان41،سکردو20اور حیدرآباد میں 41 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.