Latest National, International, Sports & Business News

پختونخوا میں 2 عیدیں منانے کی روایت برقرار

صوابی / میران شاہ: ہر سال اس بار بھی خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں 2عیدیں منانے کی روایت برقرار رہی۔ ضلع صوابی کے گائوں نبی کے مسجد کھجوروں کے پیش امام قاری ثنا اللہ نے جمعرات کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب کے ساتھ روزہ رکھا تھا اور اسی کے مناسبت سے ان کے ساتھ عید الفطر بھی منائیں گے۔ افغان مہاجر کیمپوں برہ گئی شملو کیمپ صوابی ، گندف مہاجر کیمپ اور باغیچہ ڈھیری مہاجر کیمپ میں بھی جمعرات کو عید الفطر منائی گئی۔ عید کے خطبات میں پاکستان و افغانستا ن کی سلامتی ، امن اور خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں بھی جمعرات کو عیدالفطر منا ئی گئی۔ مہمند ایجنسی کے مقامی علما نے سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا۔ شبقدر ہنگو اور بنوں کے بھی کچھ علاقوں میں عید منائی گئی خیبرایجنسی میں باڑہ کے علاقے برکم برخیل اور سپاہ میں بھی مقامی علما کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جمعرات کو عید منائی گئی جبکہ ہری پور اور ہنگو کے مہاجر کیمپوں میں افغان باشند وں نے بھی سعودی عرب کے ساتھ عید منائی گئی۔

تبصرے بند ہیں.