Latest National, International, Sports & Business News

مصر: سیاسی بحران کے حل کی غیر ملکی کوششیں نا کام ہو گئی ہیں، عدلی منصور

ٹی وی پر قوم سے اپنے خطاب میں عبوری صدر نے کہا انکی حکومت نے ملک میں جاری تشدد اور خون خرابہ روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کہا انہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ امریکا، یورپی یونین، قطر اور متحدہ عرب امارات کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا مخالفین اس تاریخی تحریک کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا انکی حکومت ہر قدم انتہائی احتیاط سے اٹھائے گی۔ انہوں نے اخوان المسلمون کو سفارتی کوششوں کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔

تبصرے بند ہیں.