جنوبی افریقہ نے سری لنکا کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز جیت لی، پروٹیز نے دوسرے میچ میں میزبان آئی لینڈرز کو22 رنز سے ٹھکانے لگاکر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری لے لی، دونوں ممالک میں منگل کو شیڈول تیسرا میچ غیر اہم بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹ پر145رنز اسکور بورڈ پر سجائے، ڈیوڈ ملر36، جین پال ڈومنی30 اور کوئنٹن ڈی کوک 19رنز بناکر نمایاں رہے، نووان کولاسیکرا اور سچترا سینانائیکے نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سری لنکن ٹیم جوابی اننگزمیں 20 اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 123رنز بناسکیاوپنر کوشل پریرا 21 کے بعد مہیلا جے وردنے 6 اور کپتان دنیش چندیمل 2رنز بناکر پویلین واپس ہوگئے ، تجربہ کار کمار سنگاکارا نے 35 گیندوں پر 39رنز بٹور کر ٹیم کو ٹریک پر ڈالنے کی کوشش کی، لاہیرو تھریمانے نے بھی 18رنز بناکر ان کا ساتھ کسی حد تک دیا، تیشارا پریرا22 پر ناٹ آؤٹ رہے، جنوبی افریقی پیسر لونواب ٹسوبے اور مورن مورکل نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تبصرے بند ہیں.