اسلام آ باد: صدرآصف علی زرداری نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کااستعفیٰ منظورکرلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم استعفیٰ منظورکرکے مزیدکارروائی کیلیے وزیر اعظم کو بھجوادیا، وزیراعظم کارروائی کے بعد کابینہ ڈویژن کو بھجوائیں گے کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نوٹیفکیشن ہوتے ہی عہدے سے فارغ تصورکیاجائے گا۔ صدرمملکت نے تہران روانگی سے قبل استعفے کی منظوری دی. واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے چندروزقبل صدارتی انتخابات کے بعداپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاتھا۔
تبصرے بند ہیں.