کراچی میں طوفانی بارش سے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔کراچی میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سڑکیں زیر آب آگئیں،متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، اور بعض علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہیں ہوسکی ۔مختلف واقعات میں 6 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی میں ابرکرم کھل کر برسا تو گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیامگر جب گھنگھور گھٹاوٴں نے جم کے برسنا شروع کیا تو شہریوں کی خوشی پھیکی پڑنے لگی اورمسئلے مسائل شروع ہوگئے۔ مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔ شارع فیصل ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ کلفٹن انڈر پاس میں بھی پانی بھرگیا۔بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں بچوں سمیت کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ کراچی میں رواں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش ہی نے کراچی کی انتظامیہ کے دعووٴں کی قلعی کھول دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.