حب: جام کالونی میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب کی جام کالونی میں واقع ایک فیکٹری کی بوسیدہ دیوار بارش کے باعث اس سے ملحقہ جھونپڑی میں جا گری جس کے نتیجے میں جھونپڑی میں موجود 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ بچوں میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.