…امریکی صدر باراک اوباما نے مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقا میں سفارتخانوں پر ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظراپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کی ہدایت کردی۔ برطانیہ نے سیکیورٹی وجوہات پر یمن میں اپنا سفارت خانہ اتواراورپیرکو بند رکھنے کااعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاوٴس کے ایک عہدے دارنے کہا ہے کہ صدراوباما نے مشرق وسطیٰ، یمن اورشمالی افریقامیں امریکی شہریوں اورامریکی سفارتخانوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے اپنی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کوتمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔گزشتہ روز امریکا نے القاعدہ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد تمام مسلم ممالک میں اپنے سفارتخانوں کواتوار4اگست کوبندرکھنے کااعلان کیاتھاجبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے دنیابھرمیں اپنے شہریوں کوسفری ہدایات بھی جاری کردی ہیں جس میں کہاگیاہے کہ القاعدہ رواں ہفتے حملوں کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔دوسری جانب بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظربرطانیہ نے بھی یمن میں اپناسفارتخانہ 4 اور 5 اگست کو بند رکھنے کافیصلہ کیاہے
تبصرے بند ہیں.