سری نگر: بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جیش محمد اورلشکرطیبہ سے تعلق رکھنے والے 12ارکان کو ہلاک کردیا ہے۔ گزشتہ ہفتے جمعرات کو شروع کئے گئے آپریشن میں سری نگر سے 100 کلو میٹر دور گھنے جنگل میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 5 مزاحمت کاروں کوہلاک کر دیا، فوج کے سینئرافسر نے میڈیا کو بتایا کہ آپریشن 5 روز تک جاری رہا اور پیر کے روز بھی سرحد پر فوج کی کارروائی میں 7 مزاحمت کار ہلاک ہو ئے، کارروائی کا آغاز انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات پر کیا گیا۔ بھارتی آرمی جنرل گرمیت سنگھ نے بتایا کہ مارے گئے مزاحمت کاروں کا تعلق مبینہ طورپر جیش محمد اور لشکر طیبہ سے تھاجب کہ آپریشن اور اس دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہوسکی۔
تبصرے بند ہیں.