اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان کواقتصادی بحالی میں مدد فراہم کرنا چاہتی ہے، امریکا اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور امریکا پاکستان کی سیاسی اورسفارتی حمایت کوہمیشہ بڑی اہمیت دیتا ہے۔ امریکی سفیرنے بدھ کوسرمایہ کاری بورڈکے دورے موقع پرچیئرمین محمدزبیر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ملاقات میںگزشتہ حکومت کے زیرالتوامعاملات بالخصوص دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیاملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے کہاکہ امریکااورپاکستان نے دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر2004میں بات چیت کا آغاز کیا لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود اس معاملے کو نمٹایا نہیں جاسکاہے جو افسوسناک ہے۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین محمدزبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکاکے ساتھ بلاتاخیر دوطرفہ سرمایہ کاری کامعاہدہ کرنے کیلیے پرعزم ہے۔n
تبصرے بند ہیں.