اسلام آباد: حکومت نے عید سے پہلے ہی عوام کو مہنگائی کی شکل میں عید کا تحفہ دے دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعد اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اوگرا نے بھی دکھائی پھرتی اور پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اب پیٹرول دو روپے تہتر پیسے اضافہ کے بعد ایک سو چار روپے پچاس پیسے فی لٹر ملے گا ۔۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی تین روپے اضافے کے ساتھ مہنگا ہوکر ایک سو نو روپے چھہتر پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی اوپر چلی گئی ۔۔۔ جو تین روپے پچانوے پیسے اضافے کے بعد چھیانوے روپے بارہ پیسے فی لیٹر ملے گا۔۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے ننانوے پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔۔ اس کی نئی قیمت ایک سو ایک روپے اٹھائیس پیسے ہوگی ۔۔۔ مگرعوام کہتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو اب عوام نے شاید اپنا مقدر سمجھ لیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عید سے پہلے ہی ان کی عید پھیکی کردی ہے
تبصرے بند ہیں.