ڈی آئی خان،تیسرے دن کرفیو اٹھالیا گیا،مڈی سے4دہشت گرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈيرہ اسماعيل خان سينٹرل جيل ميں دہشت گردوں کے حملے کے بعد شہر اور قريبی ضلع ٹانک ميں دو روز گزرنے کے بعد کرفيو اٹھا ليا گيا ہے جس کے باعث ٹريفک کی آمد رفت سميت کاروباری مراکز بھی کھلنا شروع ہوگئے ہيں۔ ضلعی انتظاميہ کے مطابق ڈيرہ اسماعيل خان سينٹرل جيل پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سيکيورٹی خدشات کے پيش نظر ڈيرہ اسماعيل خان شہر اور ضلع ٹانک ميں کرفيو نافذ کرديا گيا تھا۔ آج دو روز گزرنے کے بعد شہر بھر سے کرفیو اٹھا ليا۔ کرفيو کے دوران ڈيرہ اسماعيل کے مختلف علاقوں ميں پوليس اور سيکيورٹی فورسز کا سرچ آپريشن کيا گيا جس ميں گزشتہ شب کولاچی کے علاقے مڈی ميں مکان سے بھاری مقدار ميں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرکے چار دہشت گردوں کو بھی گرفتارکرليا گيا۔ کرفيو اٹھانے کے بعد شہر ميں کاروباری سرگرمياں بحال ہونا شروع ہوگئی ہيں، جب کہ ٹريفک کی آمدو رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.