Latest National, International, Sports & Business News

ایل اوسی پربھارتی فائرنگ سےشہید سپاہی کی فوجی اعزاز کیساتھ تدفین

گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی عاصم اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ گارڈ آف آنر دیا گیا۔ پاک افواج کے سپاہی عاصم اقبال راولا کوٹ کے علاقے نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ شہید کی نماز جنازہ راول پنڈی کے علاقے چروہ گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر شہید کے اہلہ خانہ اور دس کور کے کرنل طاہر سمیت پاک افواج کے دیگر اعلیٰ افسران اور اہل علاقہ بھی شامل تھے۔ شہید کے سوگواران میں والد اور والدہ شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.