Latest National, International, Sports & Business News

افغانستان سے انخلا، سی آئی اے نے خفیہ اڈے بند کرنا شروع کردیے

کابل: امریکی ادارے سی آئی اے نے افغانستان میں اپنے خفیہ اڈوں کو بند کرنا شروع کر دیا ہے، اگلے 2 برسوں میں سی آئی اے کے 12میں سے 6 خفیہ اڈے بند کر دیے جائیں گے۔ سی آئی اے کے اڈے بند کرنا افغانستان سے امریکا کے انخلا کے عمل کا آغاز ہے۔ بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ اگلے2 برسوں میں سی آئی اے کے 12میں سے 6 خفیہ اڈے بند کر دیے جائیں گے۔سینئر امریکی انٹیلی جنس اور انتظامیہ کے افسروں کے مطابق القاعدہ کی اہم قیادت کے خاتمے کے بعد خطے میں سی آئی اے کے کردار میں کمی ہوئی ہے۔ افسران نے کہا کہ سی آئی اے کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر اور شام میں باغیوں کو اسلحے کی فراہمی ان میں سے چند ایک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.