چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے ہر ممکن کوشش کی، تحریک انصاف کی حکومت نےسیاسی خودکش حملہ کیا۔ آرٹیکل 232 کے تحت صدرہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کاہاتھ ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کواسپانسر کررہاہے، دہشتگردی سے لڑیں گے، پیچھےنہیں ہٹیں گے۔ بھارت کواپنی شکست ہضم نہیں ہوگی، بھارت کوجنگ میں وہ سبق سکھایاجووہ بھول نہیں سکتے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ متحد ہوکر دہشتگردی کامقابلہ کیاجاسکتا ہے، وفاقی حکومت ہرمحاذپرنہیں لڑسکتی، بنیادی ایشوز پراتفاق رائے نہیں ہوگا تو ملک کا نقصان ہوگا، دہشتگردوں سےکل ڈرےتھےاورنہ آئندہ ڈریں گے، دہشتگردی کے خلاف اکیلے بھی لڑناپڑا تولڑیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں پھربات چیت کیلئے ہاتھ بڑھائیں، ایمرجنسی کو ہمیشہ جاری نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نےجلسےمیں حلف لیادہشتگردی کامقابلہ نہیں کروں گا، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ آئینی ہے، موجودہ حالات کی ذمہ دارپی ٹی آئی کی صوبائی قیادت ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے سیاسی خودکش حملہ کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نےہنگامی حالت کے نفاذ سے پہلے سیاسی راستہ اختیارکرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومتی اقدام پراختلاف اور اپنی آواز بلندکرے، اپوزیشن کوحکومتی فیصلے کی مخالفت،اپنا مؤقف پیش کرنے کا حق حاصل ہے۔
تبصرے بند ہیں.