برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق تجویز کے تحت رضاکارانہ طور پر فیس وصول کی جائے گی، عمانی تجویز کو خطے کے ممالک کی حمایت حاصل ہے۔نئی تجویز آبنائے ملاکا کے ماڈل سے ملتی جلتی ہے، جس کے تحت جہاز رضاکارانہ طور پر جہاز رانی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے فنڈ میں حصہ ڈالتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمانی تجویز کے تحت آبنائے ہرمز پر صرف ایران کا واحد کنٹرول نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز کا انتظام مشترکہ علاقائی نظام کے تحت کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.