Latest National, International, Sports & Business News

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام پاکستان بھر کے طلبہ کیلئے سمر کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے زیراہتمام پاکستان بھر کے طلبا و طالبات کیلئے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026 کے شرکاء کیساتھ خصوصی نشست کی، سمر کیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد سٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کے چیلنجز اور نوجوانوں کے کردار و ذمہ داریوں پر اظہارِ خیال کیا۔فتنہ الہندوستان اور ان کی پراکسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ان تنظیموں کو بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان نے متعدد تنبیہات اور دوحہ معاہدے کے باوجود دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے جبکہ قومی اتحاد، یکجہتی، باہمی اعتماد اور نوجوانوں کی مثبت سوچ ہی مضبوط اور پرامن ملک کی ضمانت ہے۔خصوصی نشست کے دوران طلبا نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے دہشت گردی، سرمایہ کاری، سمگلنگ، سوشل میڈیا اور دیگر امور پر سوالات کئے، طلبہ نے خصوصی نشست پر کہا کہ ہمیں بلوچستان سے متعلق مختلف سوالات کے حقائق پر مبنی مدلل جوابات ملے۔آئی ایس پی آر سمر کیمپ کے شرکاء نے ایسے مکالموں کو قومی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ضروری قرار دیا، سمر کیمپ نوجوانوں میں قومی شعور، مثبت اقدار اور صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ایک اہم ترین پیشرفت ہے۔

تبصرے بند ہیں.