Latest National, International, Sports & Business News

ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں ہونے والے امریکی حملوں اور دھماکوں کی ویڈیو فوٹیج شیئر کی ہے۔ویڈیو میں بندر عباس میں مختلف مقامات پر دھماکوں اور فضائی حملوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے ایران پر تازہ حملے کئے ہیں، یہ حملے ایسے وقت میں کئے گئے جب لاکھوں ایرانی سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس، سیریک اور جزیرہ قشم میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

تبصرے بند ہیں.