لاہور:پنجاب میں زمینوں پر قبضوں کے خلاف ٹربیونلز کل سے کارروائیوں کا آغاز کریں گے۔پنجاب حکومت نے زمین پر قبضوں کے خلاف پنجاب پراپرٹی اونر شپ ترمیمی ایکٹ کے تحت نامزد ججز کو ٹربیونلز مقرر کر کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ہفتہ کے روز سے ٹربیونل اور ڈی آر سی کمیٹیاں زمینوں پر قبضوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کریں گے۔بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کے سیکشن 11 کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل جاری کیے گئے نوٹیفکیشنز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے مشاورت کے بعد ہر ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو متعلقہ پراپرٹی ٹربیونلز کا جج مقرر کیا ہے، اور یہ تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور محمد بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل، قصور میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد اشفاق، اٹک میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج ندیم احمد سہیل چیمہ، بہاولنگر میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد صلابت جاوید، بہالپور میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام، بھکر میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم جاوید، چنیوٹ میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس، چکوال میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی تعینات ہوگئے۔ڈی جی خان میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج سرفراز حسین، فیصل آباد میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع خان، گوجرنوالہ میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد فرحان نبی، گجرات میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک،حافظ آباد میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج عمر رشید تعینات ہوئے۔جھنگ میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج عمر فاروق خان، جہلم میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج مرزا اورنگ زیب، خانیوال میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج عبداللہ عثمان، خوشاب میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد بشیر، لودھراں میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج حمد ایاز، لیہ میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد پرویز نواز، منڈی بہاوالدین میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد فخر آفتاب احمد تعینات ہوئے ہیں۔میانوالی میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور، ملتان میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین، مظفر گڑھ میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد احمد حسنین خان، نارووال میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج عالم شیر، ننکانہ صاحب میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج مجاہد شیردل چیمہ مقرر کئے گئے۔اوکاڑہ میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد خان، پاکپتن میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ، راولپنڈی میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم جاوید، راجن پور میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد اشرف، رحیم یار خان میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال، ساہیوال میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم، سیالکوٹ میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا خان تعینات ہوئے۔شیخوپورہ میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج عبدالحمید،سرگودھا میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج ظفر حیات،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف،وہاڑی میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن محمد عمران فرائض سر انجام دیں گے۔نوٹیفکیشن کی نقول چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی۔
تبصرے بند ہیں.