تہران، واشنگٹن:امریکی سینیٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملے کرنے سے روکنے میں ناکام ہو گیا، امریکا اسرائیل نے ایران پر مزید سیکڑوں میزائلوں سے حملہ کر دیا، ایران سے جواب میں اسرائیل پر حملوں کی 19 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا، سعودیہ نے مزید کئی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 45 ہوگئی، اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں بھی شدت آ گئی، رہائشی کمپلیکس پر حملہ میں 3 افراد شہید،6 زخمی ہو گئے،،،لبنان میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کی فضا میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، دوحہ میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا، میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیا جا رہا ہے، قطر کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائل دفاعی نظام نے روک لیےبحرین میں بھی ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ایرانی ڈرون آذربائیجان کی حدود میں بھی گر گئے، نخچیوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل عمارت ڈرون حملے میں متاثر ہو گئی، ایک ڈرون شکرآباد گاؤں کے سکول کے قریب گرا، دو شہری زخمی ہو گئے۔ایرانی ہلال احمر نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیلی افواج کی جانب سے ایران پر اب تک ایک ہزار 332 حملے ہوئے ہیں، حملوں میں636 مختلف مقامات پر بمباری کی گئی۔امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 105 شہری تنصیبات پر بھی حملے ہوئے، ایرانی ہلال احمر حملوں میں 14 طبی مراکز اور ہلال احمر کی 7 عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، امریکا و اسرائیل نے ایران کے 174 شہروں پر حملے کیے۔لبنانی میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں حماس رہنما شہید ہو گئے، حماس رہنما وسیم العلی اہلیہ سمیت ڈرون حملے میں شہید ہوئے۔اسرائیل نے حماس رہنما کے گھر پر ڈرون حملہ کیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ہم نے علیحدگی پسندوں کے ہیڈکوارٹر اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیاا گروہ مغربی سرحد سے ہمارے ملک میں داخل ہونا چاہتے تھے، وہ امریکی ایما پر ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کے مشن پر تھے۔دوسری جانب عراقی کردستان کے صدر نے ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرد صدر نيجرفان بارزانی کو فون کیا،صدر عراقی کردستان کا کہنا ہے کہ خطہ کردستان کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکا نے ایرانی بحری جنگی جہاز پر حملہ کر کے سنگین جرم کیا، امریکا نے ایرانی بیڑے کو ایرانی ساحل سے تقریباً 2 ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں تباہ کیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی بحری جہاز بھارتی بحریہ کا مہمان تھا،جہاز پر تقریباً 130 اہلکار موجود تھے، جہاز کو بغیر کسی پیشگی وارننگ کے نشانہ بنایا گیا، امریکا نے جو خطرناک مثال قائم کی ہے اس پر امریکا پچھتائے گا۔ایران نے ترکیے پر میزائل فائر کرنے کی تردید کر دی، ایرانی فوج نے کہا ہے کہ ترکیے کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، ایران نے ترکیہ پر میزائل فائر نہیں کیا۔گزشتہ روز ترکیے نے اپنی فضائی حدود میں ایک میزائل کو انٹرسیپٹ کیا تھا،چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات پُرامن طریقوں سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے کرنے چاہئیں۔وسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندی لگانا چاہتی ہے، روسی گیس اور تیل پر پابندیاں لگیں تو روس کے لیے دیگر منڈیوں کا رخ کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے جبکہ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہاہے کہ امریکی بحریہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔ایرانی پاسداران نے کہا کہ ٹرمپ ابھی تک ہرمز کھولنے کے لیے جہاز نہ بھیج سکے، ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے، ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کچھ بڑا ظاہر ہی نہیں کیا۔امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کیلئے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرار داد مسترد کر دی۔
تبصرے بند ہیں.